(پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین نیوز : اسلام آباد)
پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین نے اپنی جماعت کے حوالے سے اہم وضاحتی بیان جاری کر دیا۔ ترجمان کے مطابق پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین ایک سیاسی و عوامی جماعت ہے۔ اس سے قبل اس جماعت کا نام تحریک اصلاحات پاکستان تھا، جو قبائلی علاقوں کی واحد سیاسی جماعت تھی۔
بیان میں کہا گیا کہ اس جماعت کی بنیاد ضلع اورکزئی سے تعلق رکھنے والے سیاسی و سماجی رہنما ملک حبیب نور اورکزئی نے رکھی۔ بعد ازاں فاٹا انضمام کے بعد جماعت کا نام تبدیل کر کے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین رکھ دیا گیا، جس کا مکمل ریکارڈ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے پاس موجود ہے۔
جاری بیان کے مطابق اس وقت سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان جماعت کے چیئرمین جبکہ ملک حبیب نور اورکزئی سیکرٹری جنرل کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
ملک حبیب نور اورکزئی اس پارٹی کا بانی ہے ، کچھ حلقے اس پارٹی کو پرویز خٹک کے ساتھ جوڑنے کی کوشش کررہے ہیں ، یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ پرویز خٹک کا پی ٹی ائی پارلیمنٹرین کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ۔ صرف ایک وقت تک پرویز خٹک نے پی ٹی ائی پارلیمنٹرین کو جوائن کیا تھا اور وہ اس پارٹی کے چیئرمین تھے اب اس کو پارٹی سے نکال لیا گیا ہے ، اس موقع پر ملک حبیب نور اورکزئی نے کہا کہ ہماری جماعت اپنے ویژن کے مطابق عوام کی حقیقی نمائندگی کے لیے میدان میں موجود ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وقت کے ساتھ پارٹی اپنے ویژن کو آگے بڑھاتے ہوئے عوام کے اعتماد پر پورا اترے گی ۔