پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرن پریس ریلیز :

711257, نومبر، 2025

اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابرسلیم سواتی کا جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین ملک حبیب نور اورکزئی سے ٹیلیفونک رابطہ — 12 تاریخ کو پشاور میں منعقد ہونے والے امن جرگہ میں شرکت کی باضابطہ دعوت

پشاور:

اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابرسلیم سواتی نے جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین ملک حبیب نور اورکزئی سے اہم ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں صوبے کی موجودہ صورتحال، عوامی مفادات اور امن کے قیام سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس دوران اسپیکر کی جانب سے 12 تاریخ کو پشاور میں منعقد ہونے والے امن جرگہ میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی گئی، جسے ملک حبیب نور اورکزئی نے شکریے کے ساتھ قبول کرلیا۔

ملک حبیب نور اورکزئی کا بیان:

“خیبر پختونخوا کا امن صرف ایک جماعت، ایک ادارے یا ایک فرد کی ذمہ داری نہیں—یہ پورے صوبے کی مشترکہ ضرورت ہے۔ آج کے حالات کا تقاضا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں، تمام اسٹیک ہولڈرز، عوام اور ریاستی ادارے ایک صف میں کھڑے ہوکر صوبے کے مفاد کو مقدم رکھیں۔

جب تک ہم ذاتی مفادات اور سیاسی تقسیم سے بالاتر ہو کر صوبے کے امن، ترقی اور استحکام کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی نہیں اپنائیں گے، اس وقت تک دیرپا امن ممکن نہیں۔

میں اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابرسلیم سواتی کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے امن کے لیے اس اہم جرگہ میں مدعو کیا۔ صوبے کے وسیع تر مفاد میں ہر وہ قدم اٹھایا جائے گا جس سے دہشت گردی کے خاتمے، عوام کے تحفظ اور استحکام کی راہ ہموار ہو۔” — ملک حبیب نور اورکزئی

جواب دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Post comment